وزیراعظم عمران خان کی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرپی سی بی اورتمام منتظمین کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرپی سی بی اورتمام منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی اورتمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن و امان کا قیام یقینی بنانے پر پاک فوج اورسکیورٹی فورسزکو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے پی ایس ایل 4 جیتنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوران کے منیجر ویوین رچرڈز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اگلا پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کھیلا جائے گا۔