سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے شہبازشریف کو آج بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔
شہبازشریف جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرانے پہنچے جہاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں جے آئی ٹی ممبران نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان ریکارڈ کیا جس کے بعد شہبازشریف واپس روانہ ہوگئے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ کررہے ہیں جو سندھ پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہےکہ پنجاب پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے نوازشریف سے بھی جیل میں تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔