کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 159 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کے آغاز میں ہی 100 انڈیکس 159 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 39 ہزار 11 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

رپورٹ فائل ہوتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 110 پوائنٹس اضافہ پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 8,642,610 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 493,600,936 بنتی ہے۔