مانسہرہ میں ڈمپر اور کیری ڈبہ میں تصادم، تین افراد جاں بحق

 مانسہرہ میں ڈمپر نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی ہےجس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں شاہراہ قراقرم ڈو ڈیہال کے مقام پر ڈمپر اور کیری ڈبہ میں تصادم ہوا ہے۔ حادثے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے بعد پولیس نے لاشوں کو آر ایچ سی شنکیاری منتقل کردیا ہے۔