وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غریب عوام کیلئے بڑی خوشخبری،ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹائو پروگرام آج سے شروع ہوگا،پروگرام کا نام احساس اور کفالت رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج باقاعدہ اس پروگرام کا آغاز کریں گے، پروگرام کے ذریعے بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد فراہم کی جائے گی،خواجہ سراؤں اور معذور افراد کو بھی خصوصی پیکجز دیے جائیں گے۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے پہلا بڑا قدم اٹھا رہے ہیں۔ عوام کا احساس ریاست کی اولین ترجیح ہے۔
غربت میں کمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور چین کے تجربات سے استفادہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ فلاحی ریاست کا تصور عوام کے احساس کے بغیر نامکمل ہوگا۔