کور کمانڈر ہیڈ کوارٹرز لاہور میں فوجی افسران اور شہداء کو اعزازات سے نوازنے کی تقریب ہوئی ،جہاں کورکمانڈر لاہور ماجد احسان نےافسران کو تمغات سے نوازا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈ کواٹرز ایڈیٹوریم میں عسکری اعزازات دئیے جانے کی سادہ اور پر وقار تقریب ہوئی،جس میں کور کمانڈر لاہور کور لیفٹینٹ جنرل ماجد احسان نے چھیاسی افسروں اور جوانوں کو عطا کیے جانے والے عسکری اعزازات سے نوازا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تیئس فوجی افسران و جوانوں کو ستارہ امتیازملٹری سے نوازا گیا جبکہ اڑتالیس افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ اعزازات پاک فوج کے ان سپوتوں کو ان کی لازوال خدمات کے پیش نظر دئیے گئے،جنہوں نے پاک فوج کی درخشندہ روایات کو زندہ رکھا اور زمانہ جنگ اور امن میں اپنے اپنے شعبوں میں اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنی عمر کے گراں قدر سال اپنے وطن کی حفاظت اور تعمیر و ترقی کے لیے وقف کئے۔
تقریب کے موقع پر فوجی افسران اور شہدا کے اہل خانہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔