معروف سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے

معروف سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے، جہاں وہ کل کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پہنچنے پر وزیراعظم کے مشیر شہزاد ارباب، معاون خصوصی نعیم الحق، فیصل جاوید نے واہگہ بارڈر پر ان کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ اس قبل نوجوت سنگھ سدھو وزیر اعظم عمران کی حلف برداری تقریب میں بھی شرکت کی تھی.

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےسدھو کوسکھ یاتریوں کےلیے باباگرونانک 550 ویں جنم دن کے موقع پر تقریبات کےلیے کرتارپورراہداری کھولنے کی پیشکش کی تھی۔