سانحہ بلدیہ کیس میں اہم پیش رفت، عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کرلیا

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی جہاں عینی شاہد نے ملزم زبیرچریا کو شناخت کرلیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے جان کے خطرے کے باعث مقدمے کا روپوش چشم دید گواہ کو پیش کردیا۔ چشم دید گواہ نے ملزم زبیرچریا کو شناخت کرلیا۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گواہ کا نام راز میں رکھا گیا ہے۔ گواہ کے مطابق زبیرچریا نے اس کے سامنے اپنی جیب سے تھیلیاں نکال کرگودام میں موجود کپڑے پرپھینکیں اورآگ لگنے پرزبیر چریا مسکراتا رہا جب کہ زبیر چریا کے دیگر ساتھیوں کو بھی شناخت کرسکتا ہوں۔

سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا کی عینی شاہد کے بیان پر جرح مکمل ہوگئی۔ عدالت نے سماعت پربیان کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل 3 اپریل تک ملتوی کردی۔