کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کر کے سابق کور کمانڈر کراچی اور سانحہ عاشورہ حملے میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سابق کور کمانڈر کراچی اور سانحہ عاشورہ حملے میں ملوث دہشتگرد اسحاق عرف گل کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دو دستی بم برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد بلوچستان دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنے کراچی آیا تھا جو ناظم آباد پاپوش نگر میں رہائش پزیر تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد افغانستان سے بلوچستان پہنچا ،دہشت گرد لشکر جھنگوی کے امیر عطا اللہ عرف نعیم بخاری کا پڑوسی ہے۔ گرفتار دہشت گرد افغانستان سے ٹریننگ یافتہ ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد آواری ٹاور بم بلاسٹ ، گلستان جوہر پولیس تھانے پر حملے سمیت رینجرز حملے میں ملوث ہے ۔گرفتار دہشت گرد نے دو ہزار نو میں عاشورہ کے جلوس پر بھی حملہ کیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کا نام سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں موجود ہے جو دو ہزار آٹھ میں افغانستان فرار ہوگیا تھا۔