مسلم لیگ (ن) شریف برادران اور پیپلزپارٹی زرداری سے باہر نکلیں. وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دے ڈالا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) زرداری اور شریف سے باہر نکلیں، دونوں پارٹیاں نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کیسز سے گھبرائی قیادت دونوں جماعتوں کا مستقبل تاریک کرچکی، کبھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کبھی صدارتی نظام کا معاملہ۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مقدموں سے توجہ ہٹانے کے لیے غیر سنجیدہ بحثوں سے کچھ نہیں ہونا۔