وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، پشاور اور کوسٹل ہائی وے کے بہیمانہ واقعات کے پیچھے ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے ہزارہ کمیونٹی پر حملہ کیا گیا پھرحیات آباد میں دہشت گردی کا واقعہ اور آج کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کا بہیمانہ واقعہ پیش آیا، ان تمام واقعات کے پیچھے ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ہے۔
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے امن کے لیے بہت قربانی دی ہے، انشاءاللہ ہم ان واقعات کے ذمہ داران کو مثال عبرت بنا دیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے مسافر کوچ سے شناخت کے بعد 14 افراد کو دور لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
ہزارہ پر حملہ، پھرحیات آباد میں TTP اور پھر آج کوسٹل ہائ وے کا بہیمانہ واقعہ۔۔ ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ہے، ہم نے امن کیلئے بہت قربانی دی ہے، انشااللہْ ہم ان واقعات کےذمہ داران کو مثال عبرت بنا دیں گے، ہم نے دہشتگردی کی جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیںلیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 18, 2019