پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیرزمان کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ کے ساتھ جو کیا ہے ہم بھی ان کا وہی حال کرینگے، ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں یوم تاسیس کے موقع پر لاکھوں افراد اکھٹے ہونگے کراچی تحریک انصاف کا شہر ہے۔
گلشن اقبال منگل بازار گراونڈ میں 28 اپریل کو ہونے والے پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کےانتظامات کا جائزہ لینے کے بعد پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لیے تاریخی ریکارڈ ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ کراچی کا آنے والا میئر پی ٹی آئی سے ہو گا۔ خرم شیر زمان نے صوبائی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے جلسے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگی کر کے گراونڈ حاصل کیا گیا ہے۔ کراچی کی عوام کل بھی پی ٹی آئی کے ساتھ تھی اور آج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔