چنار میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

پاراچنار میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ پولیس نے دہشتگردوں کی جانب سے چھپائے گئے چار آر پی جی راکٹ، فیوز، مشین گن، دھماکہ خیز مواد اور دو آئی ای ڈیز برآمد کرلی ہیں ۔ ڈی پی او رحیم شاہ کا کہنا ہے کہ پاراچنار میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام کردیا گیا۔ پولیس فورس نے کارروائی کر کے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ دھماکہ خیز مواد کو ویرانے میں چھپایا گیا تھا۔

ڈی پی او کے مطابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع میں یہ پولیس کی پہلی کارروائی ہے