پشاور میں محکمہ تعلیم نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ جامعہ پشاور میں ایک عہدے پر دو افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پشاور میں ایک جانب فنڈز کی کمی اور اخراجات پورے نہ ہونے کا رونہ رو یا جا رہا ہے تو دوسری طرف ایک سیٹ پر دو افسران تعینات کیے گئے ہیں، جامعہ پشاور میں ایک عہدے پر دو افسران تعینات کردیئے گئے۔
یونیورسٹی کی مجاز اتھارٹی نے پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی کو پرو وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر عابد خان پہلے ہی بطور پرو وائس چانسلر خدمات انجام دے رہے ہیں۔