وزیراعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے، جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے اہم ملاقات کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے،اپنے دورہ لاہور میں وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات کرینگے ، جہاں صوبائی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان ایچی سن کالج کا دورہ کریں گے جبکہ رینالہ خورد میں نیا پاکستان پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان رائیونڈ روڈ پر فوٹان موٹرز کے اسمبلنگ پلانٹ کا افتتاح بھی کریں گے اور شاہی قلعہ میں پکچر وال کا افتتاح کریں گے۔