چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ پیر کو روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جبکہ جسٹس گلزار پیر کی صبح قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آصف سعید کھوسہ کی عدم موجودگی میں جسٹس گلزار احمد قائم مقام چیف جسٹس ہوں گےاور وہ پیر کی صبح قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، جسٹس عظمت سعید جسٹس گلزار احمد سے قائم مقام عہدے کا حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ پیر کو روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، وہ روس میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔