اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ شرح سود 13.25 فیصد پر برقرار رکھتے ہوئے بنیادی شرح سود مستحکم رکھی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آئندہ دو ماہ کیلئے کیا گیا ہے۔ بنیادی شرح سود کو برقرار رکھا گیا ہے۔ شرح سود 13.25 فیصد پر برقرار رکھتے ہوئے بنیادی شرح سود مستحکم رکھی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بین الاقوامی ادائیگیوں کا زور کم ہوا ہے۔ جاری کھاتوں میں بہتری دیکھی جا رہی ہے اور رواں مالی سال کے دوران ترقی کی شرح 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
جبکہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 73.5 فیصد کمی ہوئی ہے اور ادائیگیوں کے توازن سے روپے کی قدر بہتر ہوئی ہے۔