اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبا کا فیسوں میں اضافے کےخلاف احتجاج

اسلام آباد میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبا نے فیسوں میں اضافے کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے امتحانات کا بائیکاٹ اور یونیورسٹی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا فیسوں میں اضافے پر سراپا احتجاج ہے، طلبہ نے کل ہونے والے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا ہے اور یونیورسٹی بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

طلبہ کا موقف ہے کہ فیسوں میں من مانا اضافہ کیا جارہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے،جب تک انتظامیہ فیسوں میں کمی نہیں کرتے ، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

طلبہ کا مزید کہنا ہے کہ کل بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور یونیورسٹی کو بند کرینگے۔