پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان موجود ہے۔
بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14 پوائنٹس کا اضافہ ہوا لیکن فوراً ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی اور 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی ہو گئی اور انڈیکس 37 ہزار 988 پر ٹریڈ کرنے لگی۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 82 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 38 ہزار 119 پوائنٹس پر بھی ٹریڈ کرتے دیکھی گئی تاہم رپورٹ فائل کرتے وقت 100 انڈیکس 45 پوائنٹس اضافہ پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3,668,940 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 229,777,553 بنتی ہے۔