Notice: register_uninstall_hook was called incorrectly. Only a static class method or function can be used in an uninstall hook. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 3.1.0.) in /home/i8fe0kxt7jwo/public_html/wp-includes/functions.php on line 5313

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/i8fe0kxt7jwo/public_html/wp-content/themes/newspeak/avantgardia/widgets/ad-widget/ad-widget.php on line 192

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/i8fe0kxt7jwo/public_html/wp-content/plugins/urdu-keyboard/urduwriting.php on line 35
آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کورونا کا شکار - PakAlerts | Breaking News, Pakistan News, Karachi News

آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کورونا کا شکار

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

میتھیو ویڈ کے انگلینڈ کے خلاف اہم میچ کھیلنے کے امکانات ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قوانین مثبت کورونا ٹیسٹ آنے والے کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دیتے ہیں، جس کے بعد ان کے میچ میں دستیابی کے امکانات ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے ایڈم زمپا بھی کوویڈ 19 کا شکار ہوئے تھے تاہم اب ان کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور انہوں نے نیٹ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کل میچ میلبرن میں شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ آئرلینڈ کے آل راؤنڈر جارج ڈوکریل نے کورونا کا شکار ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔