آئی سی سی کا ورلڈ کپ کیلیے کمنٹیٹرز پینل کا اعلان، وسیم اکرم اور رمیز راجہ بھی شامل

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کیلیے کمنٹیٹرز پینل کا اعلان کردیا جن میں پاکستانی وسیم اکرم اور رمیز راجہ بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی وسیم اکرم اور رمیز راجہ کو پینل میں شامل کرلیا۔ گزشتہ میگا ایونٹ کے فاتح آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اس بار بطور کمنٹیٹر ڈیبیو کریں گے۔

میگا ایونٹ کے دوران کمنٹری باکس سنبھالنے والوں میں ناصرحسین، ای ین بشپ، ساروگنگولی، میلین جونز، کمارسنگاکارا، مائیکل ایتھرٹن، الیسن مچل، برینڈن میک کولم، گریم اسمتھ، شان پولاک، مائیکل سلیٹر، مارک نکولس، مائیکل ہولڈنگ، ایشا گوہا، پومی ایمبانگوا، سنجے منجریکر، ہرشا بھوگلے، سائمن ڈول، ای ین اسمتھ، اطہر علی خان اور ای ین وارڈ شامل ہیں۔