بھارت کے خلاف میچ میں ایڈم زمپا کے مشکوک انداز نے کئی سوالات کھڑے کردیے

بھارت کے خلاف میچ میں آسٹریلوی بولر ایڈم زمپا کے بار بار جیب میں ہاتھ ڈالنے کی تصویر نے کئی سوالات کھڑے کردیے۔

آسٹریلوی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات ایک بار پھر سر اٹھانے لگے ہیں، گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ میں آسٹریلوی بولر ایڈم زمپا کے بار بار جیب میں ہاتھ ڈالنے کی تصویر نے کئی سوالات کھڑے کردیے۔

سوشل میڈیا پر ایڈم زمپا کی تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بار بار جیب میں ہاتھ ڈال رہے ہیں، کینگرو بولر کی جانب سے کی گئی اس حرکت نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں جب کہ دوسری جانب کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے میں کچھ نہیں جانتا، نہ میں نے سوشل میڈیا پر تصاویر دیکھی ہیں۔