مجھے غلط طور پر ان فٹ قرار دیا گیا. محمد شہزاد کا دعویٰ

افغانستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

شہزاد کا کہنا ہے کہ انھیں غلط طور پر ان فٹ قرار دیا گیا، اگربورڈ مجھے نہیں کھلانا چاہتا تو پھر میں کرکٹ چھوڑ دیتا ہوں۔

دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ کا اصرار ہے کہ شہزاد کو ان فٹ ہونے کی وجہ سے ڈراپ کرکے ان کی جگہ اکرام علی خیل کو دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 32 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تھے جس کے بعد ان کے گھٹنے کا اسکین بھی ہوا، بعد ازاں انھوں نے افغانستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں دو میچز بھی کھیلے جس میں آسٹریلیا کے خلاف صفر اور سری لنکا سے میچ میں 7 رنز پر آؤٹ ہوئے بعد میں انھیں ڈراپ کرکے ٹیم میں اکرام کو شامل کرلیا گیا۔