آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 89 رنز سے شکست دے دی۔
اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 336 رنز اسکور کیے۔ روہیت شرما نے 140 اور کپتان ویرات کوہلی نے 70 رنز بنائے، محمد عامر نے 3 وکٹیں لیں۔
337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹسمین یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے۔ امام الحق، شعیب ملک اور محمد حفیظ مکمل طور پر ناکام رہے۔ امام الحق 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم اور فخر زمان نے دوسری وکٹ پر 114 رنز کا اضافہ کیا۔ جس کے بعد صرف 12 رنز کے اضافے سے 4 وکٹیں گرگئیں۔
فخر زمان 62 اور بابر اعظم 48 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ 9 رنز بنا پائے اور شعیب ملک پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ جبکہ کپتان سرفراز احمد بھی 12 رنز بناپائے۔
بارش کے باعث جب کھیل روکا گیا تو پاکستان کا اسکور 6 وکٹوں پر 166 رنز تھا۔ اور ڈک ورتھ لوئس کے تحت پاکستان 86 رنز پیچھے تھا۔