افغانستان کا اپنی کرکٹ لیگ بھارت میں کروانے کا خواہشمند، بی سی سی آئی کا اجازت دینے سے انکار

بھارتی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ بورڈ کو لفٹ کرانے سےانکار کردیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے بھارت کو اپنا ہوم گراونڈ بنانے کا پلان بنایا تھا اور اس حوالے سے مئی میں میں باضابطہ درخواست بھارتی کرکٹ بورڈ سے کی گئی تھی کہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے میچز لکھنو سمیت دوسرے مقامات پر پر کرانے کی اجازت دی جائے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے میڈیا سے بات چیت میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ اپنے ٹی ٹوئنٹی لیگ بھارت میں کرانے کا خواہش مند ہے، تاہم اس درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے، ہم خود آئی پی ایل کے میچز یہاں کراتے ہیں، ایسے میں یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی اور بورڈ کو یہاں لیگ کرانے کی اجازت دیں۔