آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں آج افغانستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں آج افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔
افغانستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے اور اسے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، پوائنٹس اسکورننگ ٹیبل پرافغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پرہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے جس میں وہ ایک ہی میچ جیت سکی اور 6 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، 3 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اسکورننگ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بع دسیمی فائنل کھیلنے والی چاروں ٹیموں کے نام سامنے آ گئے ہیں جس میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا ، دوسرے نمبر پربھارت ، تیسرے نمبر پر نیوزلینڈ اور چوتھے نمبر پر انگلینڈ کی ٹیم شامل ہے۔
تاہم پاکستان کو سیمی فائنل کو ترسائی حاصل کرنے کے لیے جمعے کو کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش کو تین سو سولہ رنز سے شکست دینے ہو گی جو کہ نا ممکن ہے۔