قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کا ون ڈے کیریئر ورلڈ کپ میں پاکستان کے سفر کے ساتھ ہی ختم ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، لیکن وہ آئندہ سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک مختصر دورانیہ کی کرکٹ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
شعیب ملک نے ورلڈ کپ 2019 میں 3 میچ کھیلے اور انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف انتہائی اہم میچز میں صرف 8 رنز بنائے جس میں دو بار وہ صفر پر بھی آؤٹ ہوئے، انہوں نے کیریئر کا آخری میچ بھارت کے خلاف کھیلا جس میں وہ بھی گولڈن ڈک کا شکار ہوگئے ۔
شعیب ملک نے 14 اکتوبر 1999 میں ون ڈے کرکٹ کا آغاز کیا، دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 19 سالہ ون ڈے کیرئیر میں 287 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 34.5 کی اوسط سے 7534 رنز بنائے اور 158 وکٹیں حاصل کیں۔
شعیب ملک نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر میں 9 سنچریاں اور 44 نصف سنچریاں بنائیں، ان کا سب سے زیادہ اسکور 143 رنز تھا۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی جانب سے شعیب ملک کو خراج تحسین پیش کیا گیا، تمام کھلاڑیوں کی جانب سے آل راؤںڈر کو داد دی گئی جبکہ اسٹیڈیم بھی شعیب ملک کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔
شعیب ملک پاکستان کی طرف سے ون ڈے کیرئیر میں سب زیادہ رنز بنانے والوں میں پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ بولنگ میں بھی اسپنر کی حثیت سے پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں۔ وہ پاکستان کے لیے 1 سے لیکر نمبر 10 تک بیٹنگ کے لیے بھی میدان میں اترے ہیں۔
– Pakistan's fifth-highest ODI run-scorer
– Pakistan's fifth-highest ODI wicket-taker among spinners
– A player who's batted at all positions from Nos. 1 to 10Shoaib Malik, whose career began in 1999, bows out from ODI cricket 👏 👏https://t.co/iMRbpbkExP pic.twitter.com/oxMtVZ3jeW
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 5, 2019
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی شعیب ملک کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد شعیب ملک نے کہا کہ آج افسردہ بھی ہوں لیکن اپنے کیر ئیر سے مطمئن بھی ہوں، ورلڈ کپ میں مجھے تبدیل کیا گیا جس کے بعد ٹیم کو جیت بھی ملی، پرفارمنس اچھی نہ ہو رہی ہو تو تبدیل کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن دو میچز کی پرفارمنس سے کسی کو جج نہیں کیا جا سکتا۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی شکوہ نہیں کہ سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھایا ،نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتا ہوں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد دیکھوں گا کہ آگے کھیل سکتا ہوں یا نہیں ،جب مجھے علم ہو گا کہ میرا فوکس نہیں تو خود کرکٹ چھوڑ دوں گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ افسوس ورلڈ کپ نہ جیت سکے ،چیمپینز ٹرافی کی جیت یادگار لمحہ ہے ،یہ ایک بڑا پلیٹ فارم تھا جہاں پرفارمنس اہمیت رکھتی تھی ،میں مجموعی طور پر مطمئن ہوں ۔
9️⃣ centuries
4️⃣4️⃣ half-centuries
1️⃣5️⃣8️⃣ wickets
7️⃣5️⃣3️⃣4️⃣ runsShoaib Malik has retired from ODI cricket. What a career he's had 👏#PAKvBAN | #CWC19 pic.twitter.com/DJqc0w4YrO
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 5, 2019