پاکستان نے بنگلادیش کو9 وکٹوں سے ہرا کر پہلا بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا

پاکستان نے بنگلادیش کو9 وکٹوں سے ہرا کر پہلا بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا۔

لندن میں کھیلے گئے پہلے بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے 105 رنز کا ہدف 12 اوور میں پوراکر لیا۔ پاکستان کی جانب سے علی امین 52 اور علی زاہد 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے جس نے جمعہ کے روز سیمی فائنل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم کو واضح فرق سے شکست دی۔