قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزید ذمے داریاں جاری نہیں رکھنا چاہتا،میں نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کیں، ورلڈ کپ سے 3 سال پہلے عہدہ قبول کیا تھا، بطور چیف سلیکٹر مزید کام کرنا نہیں کرنا چاہتا۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جنہوں نے میرےساتھ بھرپور تعاون کیا ان کا شکر گزار ہوں۔ فیصلہ کیا ہے نئے لوگوں کو نئی سوچ کو آگے آنا چاہیے۔ اپنا وقت پورا کرنے کے بعد عہدہ چھوڑ دوں گا۔
انضمام الحق نے کہا کہ اگر بورڈ مجھے کوئی ذمہ داری دے گاتو میں حاضر ہوں، ابھی تک بورڈ کی جانب سے کوئی دوسری آفر نہیں ہوئی۔
ورلڈ کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میری نظر میں ٹیم کی پرفارمنس اچھی رہی ہے۔