گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پاکستان کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی کی شاندار کارکردگی
کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں برامٹن وولوز نے شاہد آفریدی کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 207رنز اسکور کئے۔بوم بوم آفریدی نے 40 گیندوں پر 10 چوکوں اور پانچ فلک شگاف چھکوں کی بدولت 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ لینڈن سیمنز 59، مونسی 20 اور کمار 10رنز بنا کر نمایاں رہے۔ایڈمونٹن رائلز کی جانب سے شاداب خان نے تین جبکہ بن کٹنگز نے دو کھلاڑیوں کے آﺅٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں ایڈمونٹن رائلز 20اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 180رنز ہی بنا سکی۔برامٹن وولوز کی جانب سے ظہور خان نے تین، وہاب ریاض نے دو جبکہ شاہد آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔اس طرح شاہد آفریدی کی برامٹن وولوز نے شاداب خان کی ایڈمونٹن رائلز کا با آسانی شکست دے دی۔