آئی سی سی ایلیٹ پینل پاکستانی امپائرعلیم ڈارآج ٹیسٹ چیمپئن شپ کےآغاز پر امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں علیم ڈار ویسٹ انڈین اسٹیو بکنر کے 128 ٹیسٹ میں امپائرنگ کاعالمی ریکارڈ برابر کردیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل کے تجربہ کاراور سنیئرامپائر ہیں۔ علیم ڈار اور جوئل ولسن آج برمنگھم میں انگلینڈ اورآسٹریلیا کے پہلے ایشیز ٹیسٹ میں فیلڈ امپائرز کی زمہ داری انجام دے رہیں ہیں۔ اس ٹیسٹ کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔
علیم ڈارلارڈز میں دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں کرس گیفینی کے ساتھ میچ سپروائز کریں گے۔ علیم ڈار 126 ٹیسٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ لارڈز ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر کا 128 ٹیسٹ میں امپائرنگ کاعالمی ریکارڈ برابر کردیں گے۔
علیم ڈار نے 206 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں امپائررہے ہیں۔ انہیں روڈی کرزن کے 209میچزمیں امپائرنگ کا ریکارڈ برابرکرنے کے لیے صرف تین میچزسپروائز کرنے ہیں۔ 43 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزمیں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے کاعالمی ریکارڈ علیم ڈارکے ہی نام ہے۔
51 سالہ علیم ڈار نے 16 فروری 2000 کو گوجرانوالہ میں پاکستان، سری لنکا ون ڈے سے انٹرنیشنل امپائرنگ کا ڈیبیو کیا تھا۔ دو سال بعد وہ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہوگئے۔2009 سے 2011 تک لگاتار تین سال وہ آئی سی سی امپائر ایوارڈ کے حقدار قرار پائے۔ انہیں 5 بار ورلڈکپ کے تین فائنل سپروائز کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔