بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ڈک ورتھ لوئیس رول کے تحت 22 رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 5 وکٹیں کھو کر 166 رنز بنائے۔ میزبان ویسٹ انڈیز بارش کی آمد تک 15.3 اوورز میں 98 رنز بناسکی۔
تفصیلات کے مطابق لوڈرہل فلوریڈا میں بھارت نے میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت لیا اور تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر166 رنزاسکور کیے۔ روہت شرما 66، کپتان ویرات کوہلی 28، شیکھردھون 23 اور کرونل پانڈیا نے 20 رنزبنائے۔ ویسٹ انڈیز کے شیلڈن کوٹرل اوراوشین تھومس نے دو،دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے15.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر98 رنز بنائے تھے جب بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا اور دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ میزبان ٹیم کو اس مرحلے پر121 رنز درکار تھے۔ وہ 22 رنز پیچھے رہ کرڈک ورتھ لوئیس رول سے ہارگئے۔ رومین پاول چون اور نکولس پوران نے 19 رنز بنائے۔ کرونل پانڈیا نے دووکٹیں لیں اور آل راؤنڈ پرفارمنس دینے پر مین آف دی میچ قرار دیے گئے۔
سیریز کاتیسرا اورآخری میچ منگل کو پراویڈنس میں کھیلا جائے گا۔