انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی پیسر محمد عامر نے 29رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میں محمد عامر کی شاندار کارکردگی نے ایسیکس کو سسیکس کیخلاف 9 رنز سے کامیابی دلا دی، لیفٹ آرم پیسر نے 29رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
ناکام سائیڈ 9 وکٹ پر 159 رنز بنا پائی، ڈیوڈ ویسی 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اس سے قبل فاتح ٹیم نے 5 وکٹ پر 168رنز اسکور کیے، ڈین لورینس نے 59 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
Mohammad Amir stepped up as Essex sealed a win over Sussex in the Vitality Blast https://t.co/P0Al39znwq #T20Blast pic.twitter.com/A45xpYva0M
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 22, 2019