آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد عباس کی ٹاپ 10 میں پھر واپسی

آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد عباس ٹاپ 10 میں واپس لوٹ آئے۔

ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد عباس ٹاپ10 میں واپس لوٹ آئے، ایک درجہ ترقی سے وہ دسواں نمبر سنبھال چکے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی حکمرانی برقرار ہے۔

کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے انگلش بولر جوفرا آرچر آخری ٹیسٹ کے بعد مزید 5 درجے ترقی پاکر 37 ویں نمبر پر پہنچ گئے، 20 درجہ بہتری نے مچل مارش کو 54 ویں درجے پر پہنچایا۔

بیٹسمینوں میں اسٹیون اسمتھ کی ٹاپ پوزیشن مستحکم ہے، انھوں نے قریبی حریف ویرات کوہلی پر 34 پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی۔