ویسٹ انڈین کمنٹٹرز مائیکل ہولڈنگ کی شاہد آفریدی کے گھر عشائیہ

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بالر اور کمنٹٹرز مائیکل ہولڈنگ پاکستان کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی کے گھر پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موجود ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی مائیکل ہولڈنگ کے اعزاز میں قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان شاہدآفریدی نے اپنے گھر پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ سابق ویسٹ انڈین لیجنڈ فاسٹ بالر اور کمنٹٹرز مائیکل ہولڈنگ شاہد آفریدی کے گھرپہنچ گئے۔ شاہد آفریدی، مائیکل ہولڈنگ اور سابق کپتان سعید انور نے اکٹھے ڈنر کیا۔

اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ لیجنڈ کھلاڑیوں کی میزبانی کرنا اعزاز ہے۔