پاکستانی لیگ اسپنرشاداب خان کی 21 برس کے ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنرشاداب خان کی 21 برس کے ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ نازکرکٹرشاداب خان 4 اکتوبر1998 کومیانوالی میں پیدا ہوئے۔ لیگ اسپنرآج 21ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ شاداب خان 5 ٹیسٹ، 43 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

شاداب خان لیگ اسپنر کے ساتھ باصلاحیت بیٹسمین بھی ہیں۔ نچلے نمبروں پربیٹنگ کے جوہردکھانے پر بھی قادرہیں۔انہوں نے 2017 کے دورہ ویسٹ انڈیز میں تینوں فارمیٹ میں ڈیبیو کیا۔اب تک 5 ٹیسٹ میچزمیں 3 ففٹیزسمیت 240 رنزبنائے اور 12 وکٹیں لیں۔

لیگ اسپینر نے 43 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں 337 رنز تین نصف سنچریزکی مدد سے اسکورکیے اور 56 وکٹیں حاصل کیں۔ 32 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے 115 رنزبنانے کے ساتھ 44 وکٹیں بھی لیں۔اب تک نیوز کی جانب سے لیگ اسپنرشاداب خان کوسالگرہ کی بھرپورمبارک باد۔