پاکستان اور سری لنکا کیخلاف تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ سری لنکا کو پاکستان کیخلاف تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

سری لنکا نے پہلے دونوں میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ سرفراز الیون کو آئی لینڈرز کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ سے بچنے کیلئے یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں نےگذشتہ روز کسی پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ پاکستان کے اوپنر احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی خراب کارکردگی نے تیسرے میچ میں ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔