قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کل سے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں منعقد ہوگا۔ ایونٹ 24 اکتوبرتک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپ تیرہ سے چوبیس اکتوبرتک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں منعقدہورہاہے۔ پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا کے لیے تربیتی کیمپ لگانے کے بجائے کھلاڑیوں کوٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانےوالے کھلاڑیوں کو دورہ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےلیے منتخب کیا جائے گا۔
ہیڈکوچ اورچیف سلیکٹرمصباح الحق نے چھ ریجنل ٹیموں کے کوچز جوسلیکشن کمیٹی میں ان کے معاون بھی ہیں۔ فیصل آباد میں ان کے ساتھ میٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔ تاکہ دورہ آسٹریلیاکےلیے بہترٹیم تشکیل دی جاسکے۔
پی سی بی نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کےانعامی رقم میں بھی اضافہ کیاہے۔ کپ کی فاتح ٹیم کو 30 کے بجائے 50 لاکھ اور رنرزاپ کو پندرہ کی جگہ 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ ہرمیچ کابہترین کھلاڑی 25 اورفائنل میں 35 ہزار روپے کا حقدارہوگا۔ پلیئرز آف ٹورنامنٹ کوایک لاکھ روپے دیےجائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین ،بولر اوروکٹ کیپر کوبھی ایک ایک لاکھ روپے انعام ملے گا۔ پلیئنگ الیون میں شامل ہرکھلاڑی کو 40 ہزار میچ فیس جبکہ ریزور پلیئرز کو 16 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔