قومی کرکٹ چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ بطور چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ میری خواہش ہے کہ ہم آسٹریلیا میں جا کر اچھی کھیلیں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہم نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی ہے اور ٹیم میں ایسے سرپرائز پیکج رکھنے کی کوشش کی ہے جس کے ذریعے آسٹریلیا کو چیلنج کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنائی ہے، آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقی میں دکھائی جانے والی کارکردگی کو دنیا مانتی ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کرکٹ کھیلنی ہے تو ہمارے کھلاڑی بہترین ہونے چاہیئیں، ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ تجربہ کار کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی 20 اور ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب ڈومیسٹک میچوں میں ٹیموں کے کوچز اور سلیکٹرز کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا کہ بابر اعظم کپتان ہیں اور ٹیم میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخاب احمد، حماد وسیم، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر،وہاب ریاض شامل ہیں۔
مصباح الحق نے بتایا کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ہیں اور ٹیم میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ شامل ہیں۔