انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی سات وکٹوں سے جیت لیا، پانچ میچز کی سیریز میں انگلش ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔
انگلش بولرز کا عمدہ آغاز، کیویز شروع سے مشکل میں پڑگئے، سیفرٹ نے 32 رنز بنا کر پوزیشن کچھ بہتر بنائی۔ راس ٹیلر نے 44 اور مچل نے برق رفتار 30 رنز بنا کر اسکور 153 تک پہنچایا۔ جورڈن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں انگلش ٹیم نے اننگز کا پُراعتماد آغاز کیا تو بیئرسٹو کے 35 رنز نے ہدف کو مزید آسان بنایا، جیمزونس کے 59 اور مورگن کے 34 رنز نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔
سینٹنر کی تین وکٹیں بھی حریفوں کے ارادے نہ بدل سکیں انگلش ٹیم انیسویں اوور میں ہدف پار کرگئی۔