عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کی پاکستان آمد

پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینے کے لئے عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز ریکارڈو کاکا، لوئس فیگو، کارلس پیول اور نکولز انیلکا پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چاروں فٹبالرز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا استقبال کیا گیا اور سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔

پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے چاروں فٹبالرز ورلڈ سوکر اسٹارز کے دورے کے لیے پاکستان پہنچے ہیں جو آج کراچی اور کل لاہور میں ایکشن میں ہوں گے۔

ورلڈ سوکر اسٹارز پہلے میچ کے لیے آج شام کراچی کے راحت اسٹیڈیم میں کراچی ایف سی کلب سے مقابلہ کریں گے جس میں پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین بھی حصہ لیں گے۔

میچ سے قبل میڈیا سیشن ہوگا اور پھر مقامی مال میں فینز سے ملاقات ہوگی جب کہ کل کا میچ لاہور میں ٹیم فیگو سے ہوگا۔

اسپین کے کارلس پیول ٹیم فیگو کا حصہ ہوں گے جب کہ نکولز انیلکا ٹیم کاکا میں شامل ہیں۔ پاکستان کے مقامی فٹبالرز بھی اس میچ میں شریک ہوں گے۔