پی سی بی کا بی پی ایل کے لیے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے لیے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کا فیصلہ کیاہے۔

ٹی 10 کرکٹ لیگ کے بعد یہ پہلی لیگ ہے جس کے لیے قومی کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق شعیب ملک اور محمد عرفان کو اب تک این او سی دیے گئے ہیں۔

دوسرے کرکٹرز کے رابطے کرنے پر این او سی کا فیصلہ کر دیا جائے گا ۔ وہاب ریاض، آصف علی، شاہد آفریدی اور محمد عامر کے بھی بی پی ایل میں معایدے ہوچکے ہیں۔ محمد نواز اور عماد وسیم  بھی بی پی ایل کے لیے سائن کرنے والوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بی پی ایل 6 دسمبر سے 11 جنوری تک جاری رہے گی۔