میلبرن:ساتواں آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جمعہ سے آسٹریلیا میں شروع ہو رہا ہے۔ دفاعی چیمپئن اور میزبان آسٹریلیا گروپ اے میں شامل ہے۔ پاکستان ٹیم دس ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے گروپ بی میں موجود ہے۔
تھائی لینڈ نے پہلی مرتبہ ویمنز ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
ساتواں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جمعہ اکیس فروری سے آسٹریلیاکے چار وینیوز پرمنعقد ہوگا۔ دس ٹورنامنٹ میں شریک دس ٹیموں کو دوگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
دفاعی چیمپئن اور میزبان آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔ پاکستان، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں گروپ بی میں شریک ہیں۔
تھائی ٹیم نے پہلی مرتبہ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل آٹھ مارچ کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ ساتویں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چودہ پلیئرز نے تمام گذشتہ چھ ایونٹس میں شرکت کی ہے۔
جبکہ آسٹریلیا کی الیزا پیری نے ٹورنامنٹ کے تمام میچزمیں شرکت کی ہے۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچزشروع ہو گئے ہیں لیکن پاکستان ٹیم کا میگا ایونٹ کے پریکٹس کا اہم موقع اتوارکوضائع ہوگیا۔ جب برسبین میں روایتی حریف بھارت سے پاکستان کا وارم اپ میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
قومی ویمنز ٹیم دوسراپریکٹس میچ بیس فروری کوبنگلہ دیش سے کھیلے گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مہم کاآغاز پاکستان چھبیس فروری کوویسٹ انڈیزکے خلاف کرے گی۔
اٹھائیس فروری کوانگلینڈ اوریکم مارچ کوجنوبی افریقاسے گرین شرٹس کا میچ شیڈول ہے۔گروپ میں آخری میچ پاکستان تین مارچ کوتھائی لینڈ سے کھیلے گا۔