آندرے رسل کے 6 چھکے، سری لنکا کو وائٹ واش

ویسٹ انڈیز نے دو میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کردیا ہے۔ مہمان ٹیم نے دوسرے مقابلے میں سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دی۔

سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے 156 رنز کا ہدف دیا تھا جو ویسٹ انڈیز نے تین وکٹوں کے نقصان پر17 اوورز میں حاصل کر لیا۔

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل نے 14 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس نے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آندرے رسل نے اپنے جارحانہ کھیل کے سبب سری لنکن بالرز پر حاوی رہے اور ناؤٹ رہے۔ برنڈن کنگ نے بھی 21 گیندوں پر43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹمر نے بھی 43 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔