پی ایس ایل 2020: آج لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔

پاکستان  سپرلیگ 2020 میں آج لاہور قلندرز اور پشاورزلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

آج کا مقابلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام سات بجے شروع ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پرپشاور زلمی دوسرے نمبر کی ٹیم ہے جس نے اب تک آٹھ مقابلوں میں حصہ لیا اور اس کے نو پوائنٹس ہیں۔

لاہور قلندرز نے 7 میچز کھیل کر6 پوائنٹس حاصل کیے اور پی ایس ایل 2020 میں اب تک اس کی پانچویں پوزیشن ہے۔

زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈنک کے لیے پلان تیار کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیےاگلے دونوں میچ بہت اہم ہیں، ٹورنامنٹ اوپن ہے کوئی بھی ٹیم آگے آ سکتی ہے۔