فرانس نے اسپین کو ہرا کر یوئیفا نیشنز لیگ جیت لی

فرانس نے اسپین کو ہرا کر یوئیفا نیشنز لیگ جیت لی۔

فٹ بال کے موجودہ عالمی چیمپئن ملک فرانس نے فائنل میچ میں اسپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر یوئیفا نیشنز لیگ جیت لی۔

ایمباپے کے گول نے میچ کا پنسا پلٹ کر ٹیم کو جیت دلوائی۔

اٹلی کے شہر میلان میں کھیلے گئے اس فائنل میں پہلا گول اسپین نے چونسٹھ ویں منٹ میں کیا۔

لیکن دو منٹ بعد ہی فرانس کی طرف سے کریم بینزیما نے گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔

فرانس کی جیت کا باعث بننے والا دوسرا گول فارورڈ کھلاڑی ایمباپے نے80ویں منٹ میں کیا۔