پی ایس ایل سیزن 4 کے شیڈول کا اعلان

پی ایس ایل سیزن 4 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ۔افتتاحی تقریب کے ساتھ پہلا میچ 14 فروری کو اسلام آباد یونائیٹد اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا.

پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر پاکستان میں آٹھ میچز کھیلیں جائیں گے. پروگرام کے مطابق دبئی ، شارجہ کے ساتھ ابوظہبی بھی اس بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا۔

لاہورمیں 3 اور فائنل سمیت کراچی میں 5 میچز کھیلیں جائیں گے، لاہور میں 9، 10 اور 12 مارچ کو میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ کراچی میں 07 ، 10 ، 12 ، 15 مارچ کو میچز رکھے گئے ہیں جب کہ فائنل 17 مارچ کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔