مصری فٹبالر محمد صلاح مسلسل دوسری مرتبہ افریقن فٹبالر آف دی ائر قرار

مصری فٹبالر محمد صلاح نے مسلسل دوسری مرتبہ افریقن فٹبالر آف دی ائر کا ایوارڈ جیت لیا۔

چیمپئنزلیگ کے 52 میچز میں 44 گولز کے ساتھ لیورپول کی نمائندگی کرنیوالے بہترین فارورڈ محمد صلاح افریقین فٹبالر آف دی ائر2018کا ایوارڈ لے اڑے۔

اسٹار فٹبالر کا یہ مسلسل دوسرا ایوارڈ ہے۔

محمد صلاح کا کہنا تھا کہ وہ ایوارڈ جیتنے پربہت خوش ہیں اور آئندہ سال بھی یہ ایوارڈ جیتنا چاہتے ہیں۔

صلاح نے برطانوی نشریاتی ادارے کی ووٹنگ میں میڈی بنیشیا، کوولیبالی، ساڈیو مین اورتھومس پارٹے کو پیچھے چھوڑا۔

اس سے قبل مئی 2018 میں پریمیئراورچیئمپنز لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے محمد صلاح سال 2017-18 کا پلیئر آف دی ائرایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔ جس کے لیے ان کے مقابلے میں مانچسٹرسٹی کے مڈ فیلڈر کیون ڈی برونی، ٹوٹنہم کے اسٹرائیکر ہیری کین، لی روئے سین، ڈیوڈ سلوا اور ڈیوڈ ڈی گیا جیسے تگڑے کھلاڑی تھے۔