گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی
قلندرز نے اننگز کا آغاز کیا تو فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز دیتے ہوئے 61 رنز کی شراکت داری قائم کی فخر نے بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی اننگز کھیلی لیکن غلام مدثر کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ہیری بوک اور ڈیوڈ ویزے نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو اپنی ٹیم کو استکام بخشا ا ور 20 گیندوں پر 55 رنز کی شراکت قائم کی بروک نے 16 گیندوں پر 40 جبکہ ویزے نے 22 نزز بنائے اور گیلڈی ایٹرز کو 204 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔
گلیڈی ایٹرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ابتدا سے ہی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جیسن روئے نے 20 گیندوں پر ففٹی مکمل کر لی ۔ احسن علی کے آوٹ ہونے کے بعد بھی جیسن اپنی جگہ جمے رہے اور جیمز ونس کے ساتھ 96 رنز کی شراکت داری قائم کی ۔ روئے نے صرف 49 گیندوں پر سنچری بنا کر پی ایس ایل کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔جیسن 57 گیندوں پر 8 چھکوں ارو 11 چوکوں کی مدد سے 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ روئے کے بعد نواز نے 12 گیندوں پر 25 رنز بنائے اور ایک چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنا ر کرادیا جبکہ جیمز ونس نے نا قابل شکست 49 رنز کی اننگز کھیلی۔