پاک آسٹریلیا سیریز، قومی اسکواڈمیں کون ان کون آوٹ؟

آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج یا کل  کیا جائے گا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم 15 رکنی اسکواڈ اور 5 ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں عابد علی کی جگہ شان مسعود،صاحبزادہ فرحان اور کامران غلام کو شامل کرنے پر غور جاری ہے۔

پندرہ رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم،اظہر علی،فواد عالم،نعمان علی،سعود شکیل،عبداللہ شفیق،حسن علی شامل ہوں گے۔

فہیم اشرف،شاہین شاہ آفریدی،محمد رضوان،زاہد محمود،ساجد خان،نشیم شاہ،امام الحق اور محمد عباس بھی اسکواڈ میں  شامل ہوں گے۔

ریزرو کھلاڑیوں میں شاہنواز دھانی،حارث روف،کامران غلام ،یاسر شاہ کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ سے کیمپ کراچی کی بجائے راولپنڈی لگانے کی درخواست کی۔ ٹیم مینجمنٹ نے درخواست قبول کرکے کیمپ راولپنڈی میں لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔قومی ٹیسٹ ٹیم کا کیمپ 16 یا 17 فروری کو راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔

یاد رہے کہ  قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا